درگئی (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحیداللہ نے درگئی سب ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں،گران فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کررکھا ہے اس سلسلے میں انہوں نے بدھ کے روز غاورکلے بازار پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران انہوں نے اشیائے خوردونوش کے معیار،وزن کا معائنہ کیا،خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت کاروائی کی۔اس موقع پر انہوں نے فلور ملز اور سستا بازار کابھی معائنہ کیا۔
