کبل (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے اپنی پیداوار ٹماٹر کو ہی پر لگ گئے۔ ایک کلو ٹماٹر 160 روپے فروخت ہونے لگی۔ ٹماٹر کی خرید غریب عوام کی پہنچ سے دور انتظامیہ کی جانب سے ٹماٹرکی فی کلو سرکاری نرخ نامے میں 130روپے ہے مگر فروخت 160 پر کی جارہی ہے ان دنوں پنجاب کی ٹماٹر کی پیداوار نہیں ہورہی ہے جبکہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل خراب ہوچکی ہے صرف سوات میں ٹماٹر کی پیداوار ہورہی ہے اور کاشت کار ٹماٹر ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچا کر اچھے داموں فروخت کر رہے ہیں جبکہ ایک عرصہ سے بھارت سے آنے والے ٹماٹر پر بھی پابندی عائد ہے افغانستان کے ٹماٹر بھی بند ہوگئے ہے، جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جب تک دیگر علاقوں کے ٹماٹر کی پیداوار نہیں ہوگی، اس وقت تک ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
