0

شرینگل میں یوم سیاہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی

شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں یوم سیاہ کے مناسبت سے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا۔یکجہتی واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے کی۔ واک میں فوکل پرسن فار کشمیر افئیرز محمد نواز خان،ڈایریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل ر علی ابراہیم،ڈاکٹر آصف نواز اور ڈاکٹر امین اللہ سمیت طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محمد نواز خان نے واک کے شرکاء کو 27 اکتوبر کے سیاہ دن کے حوالے بہارت کے مکروہ عزائم سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہے کشمیریوں نے آزادی کی نعمت حاصل کرنے کیلئے سب کچھ داؤو پر لگایا ہوا ہے۔ کشمیریوں کی بے پناہ قربانیاں عنقریب رنگ لائگی، انڈیا کا غرور خاک میں ملنے کے قریب ہے۔پاکستان ہر سطح پر کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں لڑ رہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں