0

عام غریب لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، کمشنر بنوں

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) عام غریب لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی ترجیحات کے پیشِ نظرگیس لوڈشیڈنگ سے نجات اور مسلسل گیس کی فراہمی کے سلسلے میں کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد کی گئی۔ اجلاس میں دسروں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان  نیازی، جنرل مینیجرخیبر پختونخواسوئی گیس تاج علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت، ریجنل گیس افسران سمیت ضلع لکی مروت کے عمائدین، تاجر برادری، سیاسی افراد اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ فلاحی ریاست کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہو اور ان کے حقوق تک رسائی آسان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایک منظم اور مربوط حکمت عملی کے تحت اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔واضح رہے کہ کمشنر بنوں ڈویژن نے کھلی کچہری میں عوامی شکایا ت پر گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کردار ادا کرنے کا عہد کیا تھا۔ جنرل مینیجر خیبرپختونخواسوئی گیس تاج علی خان نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بنوں میں 50%اورضلع لکی مروت میں 30%لائن لاسز ہیں اس کے باوجود بنوں کے عوام کے لئے دس ہزار میٹروں کی گنجائش رکھی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایڈجسٹ کیا جا سکے تاہم لائن لاسز کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تعاون کریں تاکہ تمام لوگوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بعدا زاں کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈپٹی کمشنر کو گیس چوری کی روک تھام کے سلسلے میں ہدایات جاری کی او ر کہا کہ لوگوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی میں گیس چوری ایک بڑی رکاوٹ ہے تاہم باہمی روابط اور عوامی تعاون سے ایک جامع پالیسی کے تحت اس مسئلے کو حل کرینگے تاکہ بل ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور تمام لوگوں کوگیس لوڈ شیڈنگ سے نجات مل سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں