0

مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق مدرسے اور درس کے لیے آنیوالے طلبہ کی ریکی کی گئی تھی۔گذشتہ روز مدرسہ کے غسل خانوں میں مرمتی کام جاری تھا اور مرمتی کام کرنے والے مزدوروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔اطلاعات ہیں کہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طالبعلم بھی زیر تفتیش۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق طلبہ کے تمام کوائف کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا۔ مشتبہ شخص سے متعلق عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔سی ٹی ڈی،  پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں