0

نورنگ، قرآن پاک پوری انسانیت کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے، مفتی ندیم

 سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مولانا مفتی ندیم نے کہاہے کہ قرآن پاک پوری انسانیت کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے جس کے بغیر دنیا آخرت میں سر خروں ہونا ناممکن ہے،انہوں نے امت مسلمہ قرآن پاک اپنا آئیڈیل بناکر دنیاوآخرت کو سنواریے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں جامعہ شمس العلوم گنڈی خان خیل میں جلسہ دستاربندی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمولانا مفتی عبدالغفار،مولانا قاری سیف الرحمن،ناظم جامعہ ہذا مولانا محمد رضاء،مدیرجامعہ ہذا پیر جمیل خان زکوڑی،جے یو آئی یونین کونسل گنڈی خان خیل کے امیر مولانا خالد لطیف زکوڑی،مولانا عبفالوکیل بیٹنی،مولانا گل بادشاہ،ایم پی اے کے کوارڈی نیٹر حاجی مشال خان چئیرمین سمیت دیگر علماء کرام اور طلباء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جہاں پر علماء کرام نے نئے حفاظ کرام کو دستاربندی پہنائی اور مبارکباد دی۔مفتی ندیم نے کہاکہ قرآن پاک اللہ پاک کی طرف سیسچی کتاب ہییہ اللہ کا پیغام اپنے بندوں کے نام ہے، اس سے ایمان بڑھتا ہے اور دلوں کے زنگ اترتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ قرآن پاک نے اپنے سے پہلے کی سب الہامی کتابوں کو منسوخ کردیا ہے۔ اوران میں سیکوئی بھی آج اپنی اصل صورت میں محفوظ نہیں۔ البتہ قرآن تمام پہلی کتابوں کی تعلیمات کواپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔اور قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کیلئیرشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والیتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں