0

پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائیاں، چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی چونکہ آر سی ڈی ہائی وے پر پاکستان کو سٹ گارڈز کی سخت چیکنگ اور مسلسل کاروائیوں کی وجہ سے اسمگلروں نے سبی،جیک آباد، لاڑکانہ،دادو،جامشورو اور سپر ہائی وے کا استعمال بڑھا دیا ہے اور اسمگلنگ کی کاروائیاں ان علاقوں سے شروع کر دی ہیں۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی۔ کو سٹ گارڈز کی چھاپہ مار پارٹیوں نے مختلف کاروائیوں میں ٹرکوں کی چیکنگ کے دوران 36558کلو گرام چھالیہ، تقریباً25ہزارپیکٹ انڈین گٹکا،03عدد ٹرک اور 04اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑی جانے والی چھالیہ، انڈین گٹکااور ٹرکو ں کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے  ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں