پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی تمام بسوں کی 38روز تک چیکنگ بھی کام نہ آئی، بی آر ٹی کی ایک اور بس فردوس اسٹیشن کے قریب خراب ہو کر رک گئی۔ انتظامیہ کو بس کو روٹ سے ہٹانے کے لئے کرین منگوانا پڑی۔ بی آر ٹی سروس38روز بند رہنے کے بعد 24اکتوبر کو ہی دوبارہ بحال ہو ئی تھی جبکہ ٹرانزٹ پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ بس اپنا چکر مکمل کر کے کھڑی ہوئی ہے اور جب ایک بس اپنا ایک چکر پوراکرلے تو ہم اسے نو منٹ کے لئے روکتے ہیں اور بس کی صفائی کی جاتی ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق بسوں کی صفائی کے لئے باقا عدہ ٹرمینل بنائے گئے اور یہ بس فردوس اسٹیشن کے قریب خراب ہو کر رک گئی جس کو ٹریک سے ہٹانے کے لئے کرین بھی منگوائی گئی۔
