0

ڈیرو پولیس متحرک

ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان ریجنل پو لیس آفیسر یٰسین فا روق کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے جرائم کے کنٹرول کے لیے پولیس کی بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی پروآ سرکل یاسر امان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ میں گشت پر موجود تھے کہ مخبر نے فون پر اطلاع دی کہ ایک شخص موٹر کار ٹویوٹا کرولا نمبر 6043-LEC میں منشیات سمگل کر رہا ہے۔ جسکو نہایت حکمت عملی سے منڈی ٹاؤن لنک روڈ پر ناکہ بندی کر کے روکا اور کار کی تلاشی لی گئی جس کے دوران گاڑی کی ڈگی سے تین گٹو پلاسٹک برآمد ہوئے جنکو کھولا گیا تو اس میں 80 عدد پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے جو وزن کرنے پر 99440 گرام تھے۔مزید پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا نام وسیم جمیل ولد محمد جمیل شاہ سکنہ کانیگرم ساؤتھ وزیرستان حال منڈی ٹاؤن بلوچ سٹریٹ ڈیرہ اسماعیل خان بتایا۔ نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیاگیااور گاڑی بھی قبضہ میں لیکر  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں