ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان اورٹی ایم او امتیاز پراچہ نے عملہ کے ہمراہ سستا بازار ہنگو کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سستے بازار کیلئے الگ جاری کردہ نرخنامہ کے حوالے سے سبزیوں فروٹس کے ریٹس پوچھے گئے اور مقرر کردہ نرخنامے کے مطابق سبزی فروٹ اور دیگر اشیا ء خوردنوش کی فروخت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی۔اس موقع پر ڈی ایف سی صلاح الدین خان کا کہنا تھاکہ سستے بازار لگانے کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے،سستے بازار میں اشیاء خردنوش،سبزی،پھلوں،گوشت اور روزانہ بنیاد پر سبسیڈائیز آٹا ٹرک کے ذریعے بازار سے سستے داموں پر مہیا کی جاتی ہے جس سے روزانہ بنیاد پر سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سستی اور معیاری اشیاء فراہمی کے لئے ہنگامی طورپر اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سستے بازار کے قیام سے مصنوعی مہنگائی کی روک تھام میں معاون ثابت ہو رہاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ نرخناموں کی پاسداری یقینی بنانے کے لئے روزانہ بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے۔جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کے ذمدارانہ کو بھی سستے بازار میں سٹال لگانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی۔
