0

ایبٹ آباد میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخواہ سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بد ھ کے روز ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی زیر صدا رت منعقد ہوا۔اجلاس میں چھونہ واٹر سپلائی پراجیکٹ، ڈمپنگ سائیٹ، واٹر ٹینکس، شملہ ہل پراجیکٹ اور سہلڈ پارک کے حوالے سے امور پر تفصیلی جا ئزہ لیا گیا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، واسا، پبلک ہیلتھ، KPCIP، ریونیو اور دیگر تمام متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے ایبٹ آباد کی بہتری کے لیے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل اور شہریوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے تما م متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے ایبٹ آباد کی بہتری کے لیے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل اور شہریوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جا ری تما م منصو بو ں کو جلد از جلد مکمل کریں تا کہ ایبٹ آباد کے عوا م ان منصو بو ں کی تکمیل سے مستفید ہو سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں