0

ایف ایف سی کا پیداوار1900 ہزار ٹن یوریا تک پہنچ گیا

اسلام آباد(نمائند ہ مانند)28اکتوبر 2020 کو منعقد ہونے والی فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ میں بورڈ نے 30 ستمبر 2020 کو اختتام پذیر ہونے والی نو ماہی مدت کے نتائج کا اعلان کیا۔اس عرصے کی دوران کمپنی نے سونا یوریا کی 1900 ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جب کہ مجموعی آف ٹیک 1838 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبر آں کمپنی کی مجموعی فرٹیلائزرسیلز آمدن 68.42 ار ب روپے رہی،جب کہ کمپنی کا خالص منافع 13.76 ارب روپے اورفی شئیر کمائی 10.82 روپے کا اعلان کیا گیا۔بورڈ کی جانب سے سال 2020 کے تین سہ ماہیوں کے دوران مجموعی طور پر 7.80 روپے فی شئیر کی تقسیم اور 2.55 روپے فی شئیرکے تیسرے عبوری ڈیویڈنڈ کابھی اعلان کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں