0

این سی او سی کا تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں، اجتماعات ہوں یا پبلک مقامات ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ا جلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری صحت اور چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفننگ دی گئی کہ ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک کے  چار ہزار تین سو چوہتر علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظر حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ این سی او سی نے کہا کہ صوبے بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک لازم قرار دیں۔ وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ وزیر اعظم معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج  شروع ہو چکی ہے۔ یومیہ کورونا کیسزکی تعداد 700سے تجاوز کر چکی ہے،دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں