0

ایبٹ آباد میں ٹریفک کے نظام میں جلد بہتری آئے گی، ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں ٹریفک کے نظام میں جلد بہتری آئے گی،شا ہرہ ریشم پر کام تیزی سے جاری ہے، سرکاری اور نجی سکولوں میں یکساں پالیسی کے تحت کوروناٹیسٹ اور دیگر حفا ظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سستے بازارقائم کرنے کے علاوہ دیگر اقدا ما ت بھی جاری ہیں، ایوب میڈیکل ہسپتا ل اور محکمہ مال میں جاری ہڑتالیں جلد ختم کرانے کی کوشش کی جارہی ہے او رایبٹ آباد کی چار بڑی شاہراہو ں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز ریڈیوپر شہریوں کے سوالات اور شکایات کے جواب میں بتائیں۔ اس موقع پر سر کا ری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ پروگرام میں مہنگائی،تعلیم،صحت،صفائی، پانی،ٹریفک کے مسائل، تجاوزات، شا ہرہ ریشم کی مر مت اور سکولوں میں میں کورونا کی صو رتحا ل سے متعلق سوالات کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ شاہراہ ریشم پر کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا جس سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایک پالیسی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے جدید سہولیات کے ساتھ پرائمری سکولوں میں مونٹیسوری کلاسوں کا آغاز کر دیا ہے جس کو پورے ضلع میں پھیلایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر حکومت کی بہت ذیادہ توجہ ہے اور ضلعی انتظامیہ نے حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ایبٹ آباد میں انصاف سستا بازاروں کا اجرا کر دیا ہے جن میں آٹا چینی اور دیگر اشیائے خوردنی کے ساتھ ساتھ سبزی فروٹ اوردالیں مارکیٹ سے بھی کم قیمت میں وافر مقدار میں موجود ہیں جب کہ مارکیٹ میں بھی مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردنی کی فراہمی کے لیے باقاعدہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا کی حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے کے حق کے حوالے سے کہا کہ تمام وراثتی انتقالات میں خواتین کو شامل کیا جا رہا ہے پھر بھی اگر کوئی مسئلہ ہو تو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے اسے ضرور حل کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں