0

ایف ایف سی کی جانب سے تیسری سہ ماہی کے لئے کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد

 راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) فوجی فرٹیلائیزر کمپنی (ایف ایف سی) نے کارپوریٹ گورننس کے بہترین طریق کار کے تحت سال 2020  کے لئے اپنی دوسری کارپوریٹ بریفنگ منعقد کی۔ایف ایف سی کو مسلسل 9 سال تک پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کی جانب سے ٹاپ 25 کمپنیوں میں سرفہرست قرا ر دیاجاتا رہا ہے اور کمپنی کی اس کامیابی کی وجہ ایف ایف سی کی کارپوریٹ گورننس کے قائم کردہ معیار کی پاسداری اور کمپنی کی بہترین کارکردگی اور موثر نظم و نسق کی تعمیل ہے۔ اس پس منظر میں 30 ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لئے کارپوریٹ بریفنگ ایف ایف سی ہیڈ آفس راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں ممتاز مارکیٹ تجزیہ کاروں اور PSX کے معزز آفیسر مسٹر محمد ثاقب نے بھی شرکت کی۔کمپنی سیکریٹری ایف ایف سی بریگیڈئیر عسرت محمود (ریٹائیرڈ)نے اجلاس کا آغاز کیا اور ایوان کو تقریب کی اہمیت سے آگاہ کیا۔چیف فنانشل آفیسر جناب محمد منیر ملک نے کمپنی کی تین سہ ماہیوں کے لئے ایف ایف سی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اورفورم کے ذریعے اٹھا ئے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں