0

جمرود میں متحدہ تاجران کمیٹی کارخانوں مارکیٹ کے انتخابات مکمل

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق متحدہ تاجران کمیٹی کارنوں مارکیٹ کے انتخابات مکمل ہو گئے جس میں کثیرتعداد میں دکانداروں نے شرکت کیں۔تمام دکانداروں نے متفقہ طور پر محمد صدیق آفریدی کو متفقہ طور پر صدر، ملک واحد شاہ آفریدی سنیئر نائب صدر،الحاج محمد علی نائب صدر،ملک ندیم جنرل سیکریٹری اور حاجی بنیامین آفریدی کو فنانس سیکریٹری کے عہدوں پر منتخب کئے گئے۔صدرمحمد صدیق آفریدی نے کہا کہ ان پر اعتماد کرکے وہ تمام دکانداران متحدہ تاجران کمیٹی کارنوں مارکیٹ کا مشکورہے اور ان کا مقصد دکانداروں کو درپیش مسائل جلدازجلد حل کرنا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں