0

خیبر قومی جرگہ کے زیر اہتمام فرانس کے خلاف مظاہرہ

خیبر (مانندنیوز ڈیسک) خیبر قومی جرگہ کے زیرا ہتمام فرانس میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف تاریخی مقام باب خیبر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف نعروں پر مشتمل بینرز اٹھارکھے تھے اور فرانس کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خیبر قومی جرگہ کے چیئرمین ملک بسم اللہ خان آفریدی نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ پر ہماری جان ومال سب قربان، ہم اخری نبی ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز قبول نہیں کرسکتے اسلئے حکومت فرانس تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں۔ انھوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ ہر مسلمان کی ایمان کا جز ہے اور اسکی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی سفیر کو فوری احتجاجی طورپر ملک بدر کیا جائے جبکہ عالم اسلام کے پیروکار فرانسسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔احتجاجی مظاہرین نے اخر میں فرانسسی صدر کا پتلا بھی جلایا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں