0

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا

 سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) سرگودھا سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ(آج) جمعہ کو عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا،جشن میلاد کے سلسلے میں گلیاں،بازار جھنڈوں اور برقی قمقوں سے سج گئے،ہرسو درودوسلام کی صدائیں، پولیس اور دیگر اداروں نے جشن میلاد ؐکے جلوس کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے،وفاقی ملازمین کی اکثریت جمعرات کے روز دفاتر میں حاضری لگا کر گھروں کو روانہ ہوگئی،دوسرے شہروں کو جانیوالے مسافروں کا لاری اڈوں ویگن سٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر رش دیکھنے میں آیا،30 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک کو عید میلاد النبیؐ کی تعطیل ہونے جبکہ وفاقی ملازمین کی ہفتہ اور اتوار سرکاری چھٹی ہونے کی وجہ سے ملازمین کی اکثریت اپنے گھروں کو روانہ ہوگئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں