0

پبی، ضلع نوشہرہ کے جنازگاہ میں کھلی کچہری

پبی (مانند نیوز ڈیسک) چھپری تحصیل پبی ضلع نوشہرہ کے جنازگاہ میں کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن( اوزگین رضا میر) سربراہی میں منعقد ہواجس میں تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اہلیان علاقہ نے درپیش مسائل بیان کئے۔اس موقع پر, ایم پی ائے صومی فلک نیاز, اسسٹنٹ کمشنر پبی ثانیہ صافی,ڈی ایس پی پبی طیب جان, ٹی ایم اے اور تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے علاقائی مشران نے سڑکوں کے خراب حالات, پینے کے صاف پانی, بجلی کی ترسیل, سکولوں کی شفٹنگ, گیس کنکشن اور دیگر مسائل پیش کئیں۔ جس کے متعلق موقع پر احکامات جاری کر دئیے گئے آخر میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے شرکاء  کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا ئیں گے۔ تاکہ عوام الناس کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں