0

پختونخوہ کےاخبارات کو میڈیا لسٹ سے نکالنے کی مزمت کرتے ہیں۔صدر اے پی ار این ایس

سلام آباد( خبر نگار خصوصی )پاکستان بھر کے ریجنل اخبارات کی ملک گیر نمائندہ ایسوسی ایشن آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSکے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا kpkکی جانب سے ریجنل اخبارات کو میڈیا لسٹ سے معطل کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور نئے اخبارات کو میڈیا لسٹ میں شامل نہ کرنے پر بھی شدید اظہار تشویش کیا ہے ۔ صدر APRNS نے کہا کہ فوری طور پر میڈیا سے معطل کئے گئے درجنوں اخبارات کو میڈیا لسٹ پر بحال کیا جائے ۔اور نئے اخبارات جنہوں نے میڈیا لسٹ کیلئے اپلائی کیاتھا انہیں فوری طر پر میڈیا لسٹ میں شامل کیا جائے۔ غلام مرتضیٰ جٹ نے مزید کہا کہ تعلقات عامہ صوبہ خیبرپختونخوا kpk نے ریجنل اخبارات کے لئے بہت سے مسائل پیدا کئے ہیں جن میں اخبارات کی ٹرانسفر نہ ہونا ۔ 20 ہزار روپے کی سالانہ رجسٹریشن فیس اوردیگر مسائل ہیں۔ہم ذمہ داران سے اور خصوصاً وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور ان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران خان بنگش سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریجنل اخبارات کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں انکو ساز گار ماحول فراہم کیا جائے۔ریجنل اخبارات عام عادمی کی آواز ہیں ۔گلی محلے کے لوگوں کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ریجنل اخبارات کیلئے مسائل پیدا نہ کئے جائے ۔ان اخبارات کو میڈیا لسٹ میں شامل رکھا جائے اور نئے اخبارات کو بھی میڈیا لسٹ میں شامل کیاجائے ۔اور انہیں سرکاری اشتہارات میں نظر انداز نہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا لسٹ سے معطل کئے گئے اخبارات میں روزنامہ آس پشاور ،روزنامہ بروقت خبر پشاور،فٹ ہیل ایبٹ آباد،آواز سوات ،آواز سلام سوات،ازکار اسلام آباد،جناح اسلام آباد،خیبر نیوز اسلام آباد،سما اسلام آباد ،ترجمان اسلام آباد،ڈیلی ٹائم اسلام آباد وکراچی،الفلاح پشاور ،اخبار حق اسلام آباد، روزنامہ پاکستان پشاور،اعتدال ڈیرہ اسماعیل خان ،جان انٹرنیشنل پشاور،جرات پشاور، اخبار شہر پشاور،ندائے خلق ہری پور،نظامت سوات،صدائے حق ڈیرہ اسماعیل خان،روزنامہ وطن پشاور،حرمت پشاور،فرنٹیئر نیوز پشاور،امت کراچی،مسلمان اسلام آباد ،کے ٹو ایبٹ آباد،صدائے لواغر کرک،پیام خیبر ایبٹ آباد،ہم عوام پشاور شامل ہیں ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ kpkکے مطابق ان اخبارات کو معطل کرنے کی کئی وجوہات ہیں وجوہات میں اخبارات کا روزنانہ کی بنیاد پر ڈیپارٹمنٹ کو موصول نہ ہونا،سالانہ رجسٹریشن فیس جمع نہ کروانا اورسٹال پر موجود نہ ہونا ہے جسکی وجہ سے انہیں میڈیالسٹ سے معطل کیا گیا ہے ۔جبکہ آواز خیبر پشاور،فرنٹیئر پوسٹ اسلام آباد،روزنامہ سرخاب اسلام آباد،میٹرو ٹائم پشاور،ہزارہ نیوز مانسہرہ، جیو ہزارہ ہری پور،جانثار پاکستان کرک کو میڈیا لسٹ میں شامل کرنے سے معذرت کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ اخبارات کے دفاتر کا موجود نہ ہونا ،سٹال پر موجود نہ ہونا،اور ڈیپارٹمنٹ کو روزانہ موصول نہ ہونا بتائی گئی ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں