0

مہنگائی کی شدید لہر کی زد میں ”قہوہ“ بھی آگیا

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) مہنگائی کی شدید لہر کی زد میں ”قہوہ“ بھی آ گیا۔قہوہ کے نرخ میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سردیوں کی آمدن پر وفاقی دارالحکومت میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حال ہی میں بنائے گئے روایتی چائے ہوٹلز پر انتہائی مزیدار قہوہ دستیاب ہوتا ہے یہ گڑ،ادرک اورپودینہ سے تیار کیا جاتا ہے گاہک کی خواہش پر یہ شکر اور چینی سے بھی تیار کیا جاتا ہے تاہم اس کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے پہلے یہ قہوہ 30 روپے میں دستیاب تھا اب یہ 40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے کوئی ایسی اشیائے ضروریہ نہیں ہے جس کی اسلام آباد میں سرکاری نرخ نامہ سے کئی گنا زیادہ قیمت نہ لی جا رہی ہو۔انتظامیہ کی طرف سے روایتی معائنہ کیے جاتے ہیں کئی ماہ تک یہ سلسلہ بھی معطل رہتا ہے اور مارکیٹوں بازاروں میں شہریوں کو مصنوعی مہنگائی،قلت،ذخیرہ اندوزی،رسد میں کمی کے ذریعے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں