0

کیا فواد چوہدری نے بھارت کو پاکستان کے خلاف اہم ہتھیاردے دیا؟

دہلی(مانند نیوز ڈیسک) بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس بیان سے کہ’ہم نے بھارت کو گھس کر مارا ہے‘  نئی دہلی کے ان دعووں کی تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان، دہشت گردی اور بھارت میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے والوں کی اعانت کرتا رہا ہے لہذاعالمی اداروں کو اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔

بھارتی رہنماوں نے پاکستان کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ان کا ‘شکریہ‘ ادا کیا اور مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس ’اعتراف‘ کا استعمال پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے کیا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں