0

ہنگو انتظامیہ کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر قاضی پمپ میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیر مسمار کردی گئیں۔قبضہ مافیا سے 235 کنال 11 مرلے سرکاری زمین واگزار کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ہنگو عمر اویس کیانی کی نگرانی میں ہنگو ٹل روڈ پر علاقہ قاضی پمپ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر تجاوزات کے تحت تعمیر شدہ تعمیرات کو مسمار کردیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہنگو عمر اویس کیانی کے مطابق قاضی پمپ کے حدود میں قبضہ مافیا نے 235 کنال 11 مرلے پر محیط سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کے تحت عرصہ دراز سے قبضہ جما کر تعمیر ات کی تھیں۔جن کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کے چنگل سے مذکورہ تعمیر شدہ غیر قانونی تعمیرات گرا کر سرکار کی مزکورہ اراضی واگزار کرائی گئی۔انہوں نے واضح کیاکہ کسی بھی سرکاری ملکیت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے اور ایسے غیر قانونی اقدامات میں ملوث عناصر کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں