0

ایبٹ آباد میں انصاف سستا بازار کا افتتاح

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسود اور رکن قو می اسمبلی علی خا ن جدو ن نے کہا ہے کہ موجودہ مصنو عی گرانی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم کی دلچسپی اور حکو مت خیبر پختو نخواکے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی کا جن آئندہ چند ہفتوں میں قابو میں آ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مصنو عی گرا نی کو انتظامیہ کے مؤثر اقدامات کے ذریعے روکا جا رہا ہے اور سستے بازارقا ئم کرنے کے لیے تاجرتنظیموں کا تعاون بھی خوش آئند ہے۔یہ اعلا ن انہوں نے ہفتہ کے روز ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور ٹی ایم اے ایبٹ آبادکے زیر اہتمام قائم کیے گئے انصا ف سستا بازار کے افتتا ح کے موقع پرمیڈیا با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا انصاف سستا بازار کے قیام سے لوگوں کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیائے خوردنی میسر آئیں گی  اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کے کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ  نے شہریوں کوسبزی، فروٹ، دالیں، چکن،،گھی، چاول اور دیگر اشیا مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کرنے کے لیے انصاف سستا بازار کے نام سے بازارکا قیام عمل میں لایا اور سبزی، فروٹ وغیرہ سمیت ضروری اشیا ئے خوردنی مارکیٹ سے کم قیمتوں پر عام  صارفین کے لئے مہیا کی گئی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں مہنگائی کی لہر پر فکر مند ہیں اور انہوں نے اس گرا نی کے جلد از جلد خاتمہ کو مشن بنا لیا ہے جس کے لیے وہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹریو ں سے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور صوبائی حکومت کو وزیر اعظم کی جا نب سے صرف اور صرف عام آدمی کی مشکلات ختم کرنے کی ہدا یا ت دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ضلع اور تحصیل کی سطح پر انصا ف سستے بازار کھو لے جارہے ہیں جہاں کم قیمتوں اور اعلی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ انتظامیہ دیگر بازاروں میں بھی پرائس کنٹرول کے لیے موثر اقدامات خوش اسلوبی اور محنت سے انجام دے رہی ہے۔ حکومت مفاد پرست عناصر کو قیمتوں اور کوالٹی کے معاملے میں من ما نی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کیونکہ یہ عا م اور غریب آدمی کے مفاد کا معاملہ ہے تا ہم انہوں نے کہا ہے کہ قیمتو ں میں کمی اور سستے بازاروں کے قیام میں انتظامیہ کے ساتھ ایوان تجارت اور دیگر تاجرتنظیموں کا تعاون خوش آئند ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ افسران اور ڈی ایف سی ایبٹ آباد،  ٹی ایم اے سٹاف اور دیگر افسران نگرانی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں