0

مسجد ابراہیمی پر پابندی، نمازیوں کو مسجد میں داخلے سے روک دیا

الخلیل (مانند نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن کی تاریخی مسجد حرم ابراہیمی کو نمازیوں کے داخلے کے لیے بند کر دیا ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  صہیونی فوج کی بھاری نفری نے مسجد ابراہیمی کی طرف آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی۔ادھر الخلیل شہر میں فلسطینی اوقاف کے ڈائریکٹر جمال ابو عرام نے بتایا کہ صہیونی فوج نے اشتعال انگیزی اور مذہبی امور میں مداخلت کرکے فلسطینیوں کو مسجد ابراہیمی میں داخلے سے روک دیا۔انہوں نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا اور اس کے چاروں اطراف میں بڑی تعداد میں فوج تعینات کرکے فلسطینیوں کو مسجد میں عبادت کے لیے آنے سے روک دیا گیا۔وزارت اوقاف نے کہا کہ صہیونی فوج کی طرف سے مسجد ابراہیمی میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات پربھی پابندی لگا دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں