0

پشاور میں شہریوں نے ٹماٹر کی خریداری کم کردی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شہریوں نے ٹماٹر کی خریداری کم کر دی ہے جبکہ کھانوں میں دہی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب ٹماٹر کی قیمت کم ہو جائے تو خریداری شروع کریں گے تاہم انتظامیہ سبزیوں سمیت پھلوں کی قیمتوں کو اعتدال میں لانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بھی سبزیوں سمیت پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ٹماٹر کی قیمت پشاورمیں 150روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ دیگر سبزیاں بھی مہنگی ہوئی ہیں ساتھ ہی پھلوں میں سیب 250روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔امرود بھی 150روپے کلو میں بیچا جارہا ہے جبکہ موسم سرد ہونے پر ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاگیا ہے تاہم اس کے باوجود انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں