0

فرانس کے تمام مصنوعات سے بائیکاٹ کریں، مولانا محمد قاسم

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدقاسم  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہودی لابی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئے روز حضرت محمد ﷺ اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کررہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔ فرانس کے صدر میکرون فوری طور پر معافی مانگے بصورت دیگر عاشقان رسول نبی مہربان کی ناموس پر مر مٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ فرانس کے تمام مصنوعات سے بائیکاٹ کر دیں تاکہ انہیں معلوم ہو جائے کہ مسلمانوں آقائے دو جہاں سے کتنی محبت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عالمی سطح پراس مسئلے کو اٹھائے اور انہیں اس بات پر مجبور کریں کہ اگر آئندہ کسی نے بھی گستاخی کی تو انہیں سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے بصورت دیگر ہر ملک میں مسلمان قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہونگے۔مقررین نے کہاکہ حکومت فرانس سے اپنے سفیر کو واپس لائے اور اسلام آباد میں بیٹھے فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کردیں بصورت دیگر قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے دس دن کا الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو فرانس کے سفارتخانے کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔مقررین نے پشاور کے دیر کالونی مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔مدارس کو سیکورٹی نہ دینا افسوسناک ہے۔حکومت آئی جی خیبر پختونخوا کو فوری طور پر برطرف کردیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر ریلوے کو پشاور مقدمے میں نامزد کیا جائے کہ انہیں کہاں سے معلوم تھا کہ پشاور اور کوئٹہ میں دھماکے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے بہانے ڈھونڈ رہی ہے لیکن انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ اپوزیشن کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔حکومت جتنا دبائے گی اتنا ہی یہ تحریک مزید ابھر کر سامنے آئے گی۔۔اس موقع پر

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں