0

پشاور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں میں اضافہ

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے  ہسپتا لوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہو نے لگا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد اکبر نے بتایا ہے کہ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 26 کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں،ہسپتال میں گذشتہ 2 ہفتوں سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ، اس کے علاوہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے 19 مریض زیرِ علاج ہیں۔ ہسپتا ل کے ترجمان کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے 3 مریضوں کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب ترجمان ایل آر ایچ نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ہسپتال میں اقدامات کئے گئے  جبکہ زیادہ مریضوں کی صورت میں کورونا کمپلیکس دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں