لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے (آج) بروز پیر 2 نومبر کو صوبے بھر میں ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں وزیرِ اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہزاروں شہریوں کے ریونیو سے متعلق امور موقع پر حل کئے جائیں گے۔وزیرِ اعلی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ افسران صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک خود کچہریوں میں موجود رہیں گے۔عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے اور ہم عوامی توقعات کو پورا کریں گے۔
