0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 12 لاکھ سے متجاوز ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 12لاکھ 193 ہوگئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد  4 کروڑ 63 لاکھ 73 ہزار 777  تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کے وار جاری ہیں اس وقت دنیا بھر میں ہلاکتیں 12لاکھ 193تک پہنچ گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 73 ہزار 777   ہو گئی۔ امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلا نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 94 لاکھ 2 ہزار 590 تک پہنچ گئیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا بھرمیں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 190  ہو گئی جبکہ 81 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 902 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 35ہزار سے زائد ہے۔ روس میں 16 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 990 ہوگئی ہے۔اسپین میں 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں 13 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور36 ہزار788 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 10 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 74 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 3 کروڑ34 لاکھ 83 ہزار 516ہو گئی اور ایک کروڑ 16 لاکھ 90ہزار68 فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں