0

سندھ آئی جی کے اغوا واقعہ کی انکوائری نتائج سامنے نہیں آسکے، نواز شریف

لندن (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے  اغواکے واقعہ کی انکوائری  نتائج  سامنے  نہیں آ سکے۔ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ اور ایڈیشنل انسپکیٹر جنرل آف پولیس سندھ کے اغوا اور مریم نواز شریف  کے کمرے کا دروازہ توڑنے کے واقعے کی انکوائری کے نتائج جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی یقین دہانی کے باوجود اب تک قوم کے سامنے نہیں آسکے۔ کیا قوم کو اس تاخیر کی وجہ جاننے کا حق ہے؟یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ تو نہیں کہ اس پر چند گھنٹوں سے زیادہ وقت درکار ہوتا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں