0

پبی، میڈیکل کالج میں نیورو سرجری آء سی یو اور ڈینٹل یونٹ کا افتتاح

پبی (مانند نیوز ڈیسک) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ میں کارڈیک کیتھ لیب، نیوروسرجری آء سی یو اور ڈینٹل یونٹ کا باقاعدہ افتتاح ہواوفاقی وزیر دفاع  پرویز خٹک نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/ نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ میں کارڈیک کیتھ لیب، نیوروسرجری آء سی یو اور ڈینٹل یونٹ کا افتتاح کیا۔ چیئرمین بی او جی گلریز حکیم خان نے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع جناب پرویز خٹک اور ان کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔ چیئرمین بی او جی نے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع جناب پرویز خٹک کو ہسپتال آمد پر خوش آمدید کہا۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان اور ڈین این ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب قریشی نے ہسپتال اور میڈیکل کالج کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی اور ہسپتال اور میڈیکل کالج کو درپیش مسائل کے بارے میں وفاقی وزیر دفاع کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر دفاع نے ہسپتال اور میڈیکل کالج کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بریفینگ کے بعد چئیرمین بی او جی نے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع کو شیلڈ سے نوازا اور اس ضمن میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کے انتظامیہ کو تعریفی اسناد سے نوازا جن میں چیئرمین بی او جی گلریز حکیم خان،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان، ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب قریشی، ڈائریکٹر فنانس جہانگیر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) نور جاوید, ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد ذاہد خان اور پبلک ریلیشن آفیسر میاں کستیر کاکاخیل شامل تھے۔ہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کارڈیک کیتھ لیب کے قیام  سے  انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور دل کے اسٹنٹس جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیک کیتھ لیب میں مہیا ہونگے۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ صوبہ خیبر پختونخوا کا وہ تیسرا بڑا ہسپتال بن چکا ہے جس میں جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیک کیتھ لیب کی سہولت فراہم کر دی گئی مزید برآں نیوروسرجری آء سی یو اور ڈینٹل یونٹ کی سہولیات کی فراہمی سے نوشہرہ اور اس سے ملحقہ اضلاع مستفید ہونگے۔ 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں