0

کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان شام روانہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے مسلم برادر ملک شام کو طبی سامان کی امداد   روانہ کردی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے برادر ملک شام کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان فراہم کیا گیا ۔ سامان دوست ملک شام روانہ کر دیا گیا ۔ امدادی سامان میں دو لاکھ پچاس ہزار فیس ماسک اور پچاس ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔ امدادی سامان میں پچاس ہزار گان، پچاس ہزار کے این 95  ماسک اور پچاس ہزار عینکیں بھی شامل ہیں۔شام اس وقت کورونا کیسز کی مجموعی تعداد5 ہزار728 ہے  جبکہ وہاں 288 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز دمشق میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد ایک ہزار546 ہے اور103 اموات ہو چکی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق شام میں سب سے زیادہ کیسز13 اگست کو رپورٹ ہوئے تھے جب ایک ہی دن میں 105 مریض سامنے آئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں