0

جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈاکٹر محمد ایوب کی قیادت میں یونین کونسل تاجہ زئی کے عمائدین کے ایک وفد نے گزشتہ ایکسین واپڈا لکی مروت فداء محسودخان سے ان کے ملاقات کی وفدمیں زاکراللہ،سعداللہ جان،فریداللہ،اسماعیل،حاجی فردوس خان،ثناء اللہ، جاوید،شفیع اللہ اور فاروق و دیگر شامل تھے۔وفد نے یونین کونسل تاجہ زئی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے  پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوسی تاجہ زئی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 18 گھنٹے سے 12گھنٹے تک پہنچ گیا جس کا سہرا ایکسین واپڈا لکی مروت فداء محسودخان کو جاتاہے۔وفد نے ایکسین واپڈا کو یقین دہانی کرائی کہ عمائدین علاقہ واپڈا کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کریں گے۔ایکسین واپڈا لکی مروت فداء محسودخان نے کہا کہ بجلی صارفین کنڈا کلچر سمیت غیر قانونی بجلی کے استعمال سے گریز کریں اسی طرح جن صارفین کے ذمے بقایاجات ہے وہ فوری اور بروقت قومی خزانہ میں جمع کریں تاکہ واپڈا خسارے بچ جائے انہوں نے مزید کہاکہ جس علاقے میں بجلی چوری ہوگی وہاں بجلی لوڈشیڈنگ ہوگی اور جہاں بجلی چوری اور واپڈا کے مقروض نہ وہاں بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں