0

خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس رکن صوبائی اسمبلی و قا ئمقام چیئرمین کمیٹی ادریس خان کی زیر صدارت پیر کے روز خیبر پختو نخوا ہا ؤس ایبٹ آباد میں منعقد ہواجس میں لوکل گورنمنٹ کے سا ل 2015-16کے آٹھ،ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے دو دوآڈٹ اعتراضات پر تفصیلی بحث کی گئی۔کمیٹی کے سربراہ نے صوبے میں 1150 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے منصوبے پر کیے گئے اخراجات کی چھان بین کے لیے ارکان اسمبلی پر مشتمل ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی جو ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پی اے سی کو پیش کرے گی. اجلاس میں ممبرا ن خیبر پختونخوا اسمبلی جمشید خان،با بر سلیم سوا تی،فضل شکور،ار با ب وسیم حیا ت، سیکریٹری پی اے سی امجد علی،ایڈیشنل سیکر یٹری خو شحا ل خا ن،ڈپٹی سیکر یٹری ہشتمند، اسسٹنٹ سیکر یٹری حا رث خا ن،اسسٹنٹ سیکر یٹری امجد علی خا ن،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس خوشحا ل خا ن،لاء ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکر یٹری شبیر احمد، آڈٹ آفیسر محمود الحسن،اسپیشل سیکر یٹری لو کل گورئمنٹ عنا یت اللہ وسیم،سیکر یٹری ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ندیم السلام،ڈا ئیر یکٹر گو ہر علی خا ن،سیکریٹری سو شل ویلفئیر منظور خان اور دیگر متعلقہ افسرا ن بھی مو جود تھے۔ چیئر میں کمیٹی ادریس خا ن نے کہا کہ لو کل گورئمنٹ نے 1150 فلٹریشن پلانٹ خیبر پختو نخوا میں لگا نے تھے جو آڈٹ پیرا کے مطابق پوری تعداد میں نہیں لگا ئے گئے جبکہ نصب شدہ پلانٹ بھی بد قسمتی سے صحیح کام نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کا پیسہ ضائع ہوا اور اتنا وقت گزرنے کے باوجود آج تک ان آڈٹ پیرو ں پر بھی توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی سرکاری خزانے کا ضیاع کرنے والوں سے کوئی پوچھ گچھ کی گئی. اجلاس میں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کے خلاف دو آڈٹ اعتراضات کے ضمن میں محکمہ نے متعلقہ اخراجات کامکمل ریکارڈ اور تفصیلات کمیٹی کے سامنے پیش کر دیں جس پر پی اے سی نے دونوں پیروں میں لگائے گئے اعتراضات کو خارج کر دیا. اسی طرح کمیٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف ایک آڈٹ پیرا ریکا رڈ فرا ہم کرنے پر خا رج جب کہ دوسرے پیرا کا ریکا رڈ پیش نہ کر نے پر اخراجات کی ریکو ری کا حکم دے دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں