کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سول ایوی ایشن نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر وزٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے قدامات کا سلسلہ جاری ہے، سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر وزٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کو صرف ڈرائیور ڈراپ لائن پر چھوڑے گا، مسافروں کو لینے والے ڈرائیور حضرات گاڑیوں میں انتظار کریں گے۔سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ کی حدود میں ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیاگیا ہے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس ایک بارپھرزوردکھانے لگا، چوبیس گھنٹے میں بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ گیارہ سو تئیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
