0

پنجاب کے 830 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کیلئے830مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق830مقامات میں 1416کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 3ہزار332افراد رہائش پذیر ہیں۔لاہور کے 435مقامات سیل کیے گئے۔ بہاولپور37، بھکر35اور چینوٹ کے7مقام مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کیے گئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان17، فیصل آباد34، گوجرانوالہ14، گجرات29، جہلم8، قصور3، ملتان44، روالپنڈی47، ساہیوال 16اورسرگودھا کے 24مقامات سیل کیے گئے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 283نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاہورمیں 116، راولپنڈی37، وہاڑی5، بہاولپور33، بھکر2، خوشاب4، ملتان31، سرگودھا10، مظفرگڑھ5، سیلاکوٹ2، گوجرانوالہ2، اٹک5، خانیوال3، ٹوبہ 7، فیصل آباد7، ساہیوال 2، حافظہ آباد2اور ڈیرہ غازی خان میں 6کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران چنیوٹ، ننکانہ، قصوراور رحیم یارخان میں ایک ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعدادایک لاکھ 4ہزار554ہوگئی۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار 365اموات ہو چکی ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں