0

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24گھٹنوں کے دوران موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔ اس دوران رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔ اس دوران رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کشمیر اور کاکول میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے کم درجہ حرارت لہہ، سکردو منفی 03، قلات،گوپس منفی02، کوئٹہ، کالام منفی 01اور استورمیں صفرڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں