0

کابل یونیورسٹی میں 3 حملہ آور داخل، فائرنگ سے طلبا زخمی

کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی یورنیورسٹی میں 3 مبینہ حملہ آوروں نے داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے کابل یونیورسٹی میں حملہ آوروں کے داخل ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ کابل یونیورسٹی کے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔یونیورسٹی میں موجود طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کی دیواریں پھلانگ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ کئی طلبا یونیورسٹی میں پھنس گئے۔یونیورسٹی میں کتاب کی تقریب رونمائی جاری تھی  کہ اس دوران حملہ آور یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔ حملہ آوروں کے یونیورسٹی میں داخل ہونے کی اطلاع اور فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں