0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 12 لاکھ 5 ہزار سے تجاوز ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 12لاکھ 5سے تجاوز کرگئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 68لاکھ 9ہزار 252ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 68لاکھ 9 ہزار252 افراد متاثر اور 12 لاکھ 5 ہزار 321 ہلاک ہو چکے ہیں۔گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 4لاکھ36ہزار707 کیسز اور5 ہزار300 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 12لاکھ 5ہزار321ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 68لاکھ 9ہزار 252ہو گئی۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 94 لاکھ 73 ہزار911تک پہنچ چکی ہے۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار642 اور82 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 104 متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 45ہزار سے زائد ہے۔روس میں 16 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 235 ہوگئی ہے۔فرانس میں 14 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر اور37 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 31 ہزار سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 83ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 37 لاکھ 53 ہزار 707 ہو گئی اور ایک کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار 228  فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں