دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سّید ظہیر الاسلام شاہ کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا ’شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یو۔ٹی دیر محمد علی نے تحصیلدار واڑی عتیق الرحمٰن کے ہمراہ سب ڈویژن واڑی بازار میں یوٹیلٹی سٹوروں کا معائنہ کیا اور سبسٹڈی والے اشیائے ضروریہ کے بارے میں معلوم کیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے تمام یوٹیلٹی سٹورز منیجران کو ہدایت کی کہ آٹا اور چینی کی تقسیم کا ریکارڈ برقرار رکھیں تاکہ بعد میں باآسانی تصدیق کی جاسکے اور روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر آفس کے ساتھ شیئر کریں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر یو۔ٹی نے تحصیلدار واڑی کے ہمراہ سستا بازار واڑی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پھل فروٹس اور سبزی فروشان سے ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخنامہ اویزاں کریں اور سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اس کے ساتھ ساتھ سستا بازار کو مزید موثر بنانے کیلئے تحصیلدار واڑی کو ہدایت کی گئی۔
