سوات (مانند نیوز ڈیسک) کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ بحیثیت سرکاری ملازم ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ عوامی خدمت اور جمہوری حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبودکے تمام اقدامات کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور حکومت کی جانب سے دیے جانے والے ہر ٹاسک کو قانون کے تقاضوں کے مطابق بر وقت سر ا نجام دیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کا مقصد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ضلع سوات میں صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے کی انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان ضلع سوات میں ایک عوامی تقریب کے دوران صحت کارڈ کی عوامی سکیم کا افتتاح کر رہے ہیں جس کے تحت ہر شخص کا شناختی کارڈ اس کا صحت کارڈ ہوگا اور تمام افراد کو صحت کی تمام سہولیات مفت میسر ہوں گے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کی طرف سے افتتاحی تقریب کے لیے منعقدہ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی آمد اور صحت کارڈ کو ہر شخص کیلئے جاری کرنا صحت کے شعبے میں انقلاب کا سنگ میل ہوگا واضح رہے کہ پہلے صحت کارڈ صرف غریب طبقہ کے لئے تھا جبکہ موجودہ سسٹم کے تحت ہر شخص کا شناختی کارڈ اس کا صحت کارڈ ہوگا اور ہر شخص جو پاکستان کا شہری ہے اس سہولت سے مستفید ہوگا بنیادی طور پر یہ منصوبہ پورے مالاکنڈ ڈویژن سے شروع ہو کر صوبہ خیبر پختونخوا اور بعد میں پورے ملک تک پھیلایا جائے گا اجلاس میں منتخب نمائندوں اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں اور اعلی افسران نے شرکت کی اور اپنی ذمہ داریوں کا تعین کیا تمام سرکاری اداروں کو ان کی فرائض منصبی سے متعلق کردار ادا کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی جبکہ جلسہ اور اس سے متعلق امور مالاکنڈ ڈویژن اور بالخصوص سوات سے عوامی نمائندے ادا کریں گے اس لیے اجلاس میں ایک مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا اور مختلف ضروری امور کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور ذمہ داروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تقریب کا مقصد وزیراعظم پاکستان کی سوات آمد اور ان کی صحت سہولت پروگرام کو عوامی سطح پر پھیلا نے کی اقدام کو کامیاب بنانا ہے۔
