جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں ضلع مہمندکے تعلق رکھنے والا زاہد نامی شخص نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبرتحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے جن لوگوں کے ساتھ ان کا تنازعہ چل رہا ہے وہ بہت اچھے اور اعتمادی شخصیت کے مالک تھے لیکن پتا نہیں انہیں کیا ہوا ہے کہ میری ان پے جو روپے ہیں وہ نہیں دے رہے اور وعدے پے وعدہ دے رہے ہیں اور اس کے پیچھے چکر لگا لگاکر اجز آچکا ہوں۔میڈیا کی وسعاطت سے ان کی عزت رکھتے ہوئے آگا کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ان کا اپنے علاقے میں عزت اور اعتماد ہیں توپھر مجھے اپنا حق دو تین دن میں دے دیا جائے۔ ورنہ پھر آئندہ پریس کانفرنس میں ان کے نام میڈیا پر لاوٗنگا جس سے علاقے میں ان کی ساکھ خراب ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ کسی کی دھکمیوں سے بھی نہیں ڈرتا اور اپنا حق لینا بھی جانتا ہے۔لیکن وہ پھر بھی چاہتا ہے کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے اور یہ سب کے لئے اچھا ہوگا۔
