درگئی (مانند نیوز ڈیسک) گرینڈاصلاحی امن جرگہ تحصیل سمرانیزئی کاایک اجلاس زیرصدارت حاجی اکرم خان منعقدہوا،تحصیل درگئی کے عوام کرومائیٹ لیز،ٹمبرمارکیٹ کی تباہی،ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ،گیس وبجلی کے اضافی بلز،شعبہ زراعت کی بربادی،سرکاری زمینوں پرقایم تجاوزات وقبضہ مافیا،نہروں کی ابترصورتحال،میلہ مویشاں کی تباہ کاری،مذبح خانہ کی عدم دستیابی،فضائی الودگی،جاری گیس پایپ لاین کی سست روی اوردیگر مسائل پر تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے صدرگرینڈاصلاحی امن جرگہ تحصیل درگئی کے صدرحاجی اکرم خان،جنرل سیکرٹری مکرم خان صبا،حاجی امیرزمان خان،حاجی محمدحسن ماما،محمداسرارخان،انجنئیرگلفرازخان،حاجی محمدیوسف،غنی خان،حاجی نورفرازخان،ملک اسلام پرویز،حاجی احمدنور، ماسٹرمحمدآمین،حاجی عبدالقدیرخان اوردیگر عمایدین علاقہ نے کہاکہ ہیروشاہ کرومایٹ لیزکے سلسلے میں بارہاعوامی احتجاجوں کے باوجود قوم کے کروڑوں روپے تاحال حوالہ قومی جرگہ مشران کو ادانہیں کی گئی جبکہ متعلقہ ٹھیکیداراب بھی اپناکام جاری رکھے ہوئے ہیں جس ایک دن قوم آزخودنوٹس ضرورلے گی،ملاکنڈایک پسماندہ علاقہ ہے یہاں کے عوام پر کسی قسم کاٹیکس نفاذنہیں مانتے اگرحکومت نے زبردستی لاگوکرنے کی کوشش کی تو انکے برے اثرات مرتب ہونگے،تحصیل درگئی کے واحدمعاشی وسیلہ یہاں کی ٹمبرمارکیٹ حکومتی نااہلی کی وجہ سے تباہی کے اخری دہانے پرہے مقامی تاجروں کی کروڑوں روپے کی لکڑی تاحال سوات،دیر،کوہستان اوراپرچترال کے علاقوں میں محصورہیں جس کی فوری طور درگئی ٹمبرڈپو منتقلی کے احکامات صادرکی جائے،علاقہ ہری چند،یونین کونسل ورتیراوردیگر مضافات کی سڑکیں کھنڈرات کامنظرپیش کررہی ہے آئے روزکے دھول مٹی نے علاقہ عوام کی زندگیاں اجیرن بنارکھی ہے علاقہ عوام طرح طرح کے بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی سی مائینرکنال پرواقع تجاوزات اورسرکاری زمینوں پرقبضوں کافوری نوٹس لیاجائے،ہریان کوٹ کے مقام پرقومی پہاڑی سلسلوں پرگجرقوم ناجائزقبضہ کرکے حالات کوخراب کررہے ہیں جبکہ اسکے علاوہ شجرکاری سے آبادجنگلات کی حفاظت کابھی بندوبست کیاجائے عمایدین جرگہ نے کہاکہ علاقے میں زراعت کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی کیلئے بہترین کھادوں اورتخم کی اشدضرورت ہے جبکہ مہنگے داموں تخم اورکھادوں نے غریب کسانوں کو اپنی زمینیں بنجررکھنے پرمجبورکیاہے،ٹی ایم اے درگئی کی ناقص کارکردگی سے بازاروں اورگلی کوچوں میں گندگی کے ڈھیرلگ چکے ہیں جس کے باعث اہم عوامی جگہوں پر لوگوں کاچلنا پھرنادشوارہوچکاہے،انہوں نے کہاکہ میلہ مویشاں درگئی کی منتقلی اوراسی روزاس ضلع کے کسی اورجگہ پرمیلہ مویشاں کاانعقادعلاقہ عوام کیساتھ کھلامذاق ہے لہٰذا اس کافوری طورپر تدارک کیاجائے،علاقہ مشران نے میلہ مویشان کی منتقلی،مذبح خانے کی عدم دستیابی اورعلاقے میں اوارہ کتوں کی بھرمارکو ٹی ایم اے درگئی کی نااہلی قراردیا،انہوں نے کہاکہ مین ملاکنڈروڈپر گیس پایپ لاین پرکام انتہائی سست روی کاشکارہے جبکہ کھدائی کے کاموں کورات کے وقت کرنے کابھی مطالبہ کیاتاکہ بازاروں اوراہم چوکوں پر عوامی امدورفت میں خلل پیدانہ ہو۔جرگہ مشران نے کہاکہ آئے روزعلاقے میں نت نئے کارخانوں کی تعمیرکی بھرمارہے جس کیلئے ماحولیاتی الودگی کے اداروں کے قواعدوضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے،کارخانوں سے اٹھنے والے زہریلے دھویں نے علاقہ عوام کو ہجرت پرمجبورکیاہے کیوں کہ زہریلے دھویں سے علاقہ عوام انتہائی خطرناک بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وصوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام اورملاکنڈانتظامیہ علاقہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر علاقہ عوام اپنے جائزحق کے حصول کیلئے سروں پرکفن باندھ کرسڑکوں پرنکلنے اورپرتشدداحتجاجی دھرنوں اورجلسوں پر مجبورہونگے۔گرینڈاصلاحی امن جرگہ درگئی کے عمایدین نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مزمت کی اورگزشتہ روزپشاوراورکوئٹہ بم دھماکوں میں شہیدہونیوالے معصوم نونہالان کے افسوسناک شہادتوں پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے انکے درجات بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی اورحکومت وقت سے پرزورمطالبہ کیاکہ نہتے شہریوں کے بے گناہ قتل عام ملوث چہروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے اورانہیں قرارواقعی سزائیں دی جائیں۔
