0

صحافی برادری کا اتفاق اور آپس میں احترام بہت ضروری ہے، کمشنر بنوں

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) عام غریب لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کی حکومتی وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے صحافی برادری ایک اہم اور بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔ لوگوں کے مسائل کی نشاندہی اور اس کے حل پر مثبت رپورٹنگ مسائل کے حل اور ریاستی امور کی انجا م دہی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون سمجھا جا تاہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر بنو ں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے بنو ں پریس کلب کے دور ے کے دوران صحافی بھائیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام غریب لوگوں کی خدمت کے بدلے ہمیں حکومت بہترین سہولیات دے رہی ہے اور اس کا مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا اور حکومتی عملداری قائم کر نا ہے جو کہ صحافی حضرات کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دورمیں صحافت ایک جاندار کردار کے ساتھ ملک کی ترقی اور لوگوں کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہاہے جوکہ بہت حوصلہ افزا ہے۔ کمشنر نے ایک ضلع میں دو پریس کلبوں کے حوالے سے بات کر تے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کا اتفاق اور آپس میں احترام بہت ضروری ہے کیونکہ اپ لوگوں سے ہی معاشرے کا غریب سیکھتا ہے اور آپ لوگوں سے اثر لیتا ہے اس لئے دونوں صحافی برادری کو آپس کے اختلافات کو ختم کرکے ایک مٹھی کی مانند ہونا پڑے گا تاکہ دونوں فریقین محبت، بھائی چارے اور احترام کی فضا میں عوامی مسائل کے حل اور ریاست کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈال سکیں۔کمشنر نے نیشنل پریس کلب اور بنوں پریس کلب کے صحافی بھائیوں کے درمیان اختلافات اور رنجشیں ختم کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرریونیو عزیز اللہ اور ریجنل انفارمیشن آفیسر بنوں ڈویژن ثناء اللہ خان بیٹنی کو خصوصی ہدایات جاری کی اور جلد ازجلد ان کے درمیان مسائل حل کرنے پر زور دیا۔بعد ازاں بنوں پریس کلب کی طرف سے کمشنر بنوں کو اعزازی ممبر شب بھی دی گئی جس پر کمشنر شوکت علی یوسفزئی نے صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں