0

فلسطینی قیدی کی 99 ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

رملہ (مانند نیوز ڈیسک) اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف  بطو ر احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والا فلسطینی ماہر الاخرس زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال  2 نومبر کو99 ویں روز میں جاری رہی۔محکمہ امور اسیران کے چیئرمین قدری ابو بکر نے ایک بیان میں کہا کہ ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال کے نتیجے میں اس کی زندگی شدید خطرے سے دوچار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماہرا الاخرس کی بھوک ہڑتال کے 100 دن ہونے والے ہیں اور ان کے جسمانی اعضا   جواب دے رہے۔ وہ بات نہیں کرسکتے اوران کی قوت سماعت اور بصارت بھی  بتدرریج متاثر ہے۔قدری ابو بکر نے بتایا کہ ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال کو 100دن ہونے والے ہیں اور صہیونی دشمن ملک نے ایک نہتے اور معصوم فلسطینی کی زندگی اپنی ہٹ دھرمی اور انا کے نتیجے میں خطر ے میں ڈال رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ الاخرس اس وقت اسرائیل کے ایک ہسپتال میں ہیں اور انہوں نے غرب اردن کے فلسطینی ہسپتال میں منتقلی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے رہائی یا شہادت تک بھو ک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ ماہر الاخرس نے 27 جولائی 2020 کو انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج اسرائیلی جیل میں کھانا پینا ترک کردیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں