اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے لفظ نیا پاکستان کا استعمال روکنے کی درخواست پر وزیرِاعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے لفظ نیا پاکستان کا استعمال روکنے کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران جسٹس عامر فاروق کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے۔عدالت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کیا گیا، سیکریٹری اطلاعات، سیکرٹری قانون اور چیئرمین پیمرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فریقین کو 24 نومبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
