0

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کاروائی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری،نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ شیر گڑھ کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، ہوائی فائرنگ اور منشیات کے خلاف کارروائی،22 ملزمان سمیت 35مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد قیص کی نگرانی اورایس ایچ او عبدالسلام خان کی قیادت میں تھانہ شیر گڑھ کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران ہوائی فائرنگ کے مرتکب 03، غیر رجسٹرڈ کرایہ دار10، فارن ایکٹ کے تحت 08اور ایک منشیات فروش کے خلاف مقدمات درج ہوکر 450گرام چرس، 01رائفل،05 پستول اور45عدد کارتوس برآمدکیے گئے،پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے20موٹر سائیکلوں،35گاڑیوں اور80مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 10مشتبہ افراد کو دفعہ107/151 اور25افراد کو 55/109کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں