نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1211241ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 40لاکھ 32ہزار 311تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثرہونیوالے افراد میں 3کروڑ 40لاکھ 32ہزار 311شفایاب ہو چکے،فعال کیسز کی تعداد 1کروڑ20لاکھ 73ہزار648ہو گئی۔امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 236000سے تجاوز کر گئیں،کیسز 95لاکھ 67ہزار543ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستور دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 123139ہو گئیں جبکہ کیسز82لاکھ 66ہزار سے تجاوز کر گئے۔ روس میں 28473افراد لقمہ اجل بن گئے،کیسز 1655000سے تجاوز کر گئے۔برازیل میں اموات 1 لاکھ 60 ہزار 272اور کیسز 55لاکھ 54ہزار سے تجاوز کرگئے۔ فرانس میں ہلاکتیں 37435ہو گئیں جبکہ متاثرین 14لاکھ 66ہزار تک پہنچ گئے۔ سپین میں ہلاکتیں 36257ہو گئیں اور متاثرین 13لاکھ 13ہزار ہو گئے۔ارجنٹائن میں 31ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے،1183000افراد متاثر ہو چکے۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10لاکھ 93ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔
