0

ترکی، زلزلے سے اموات کی تعداد 98 تک پہنچ گئی

انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 98ہو گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اموات کی تعداد 98 ہو گئی جبکہ زلزلے میں زخمی ہونے والے 147 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زلزلے میں زخمی 994افراد میں سے847ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں جبکہ ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، امدادی کارروائیوں میں ملبے سے اب تک 106افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 30اکتوبر کو 7.0شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں